TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
مقدمہ دارمی
علم کا رخصت ہو جانا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ عَنْ قَابُوسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ هَلْ تَدْرُونَ مَا ذَهَابُ الْعِلْمِ قُلْنَا لَا قَالَ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کیا تم لوگ یہ جانتے ہو کہ علم کے رخصت ہونے سے مراد کیا ہے لوگوں نے جواب دیا نہیں انہوں نے ارشاد فرمایا علماء کا رخصت ہو جانا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ أَتَدْرِي كَيْفَ يُنْقَصُ الْعِلْمُ قَالَ قُلْتُ كَمَا يُنْفَضُ الثَّوْبُ وَكَمَا يَقْسُو الدِّرْهَمُ قَالَ لَا وَإِنَّ ذَلِكَ لَمِنْهُ قَبْضُ الْعِلْمِ قَبْضُ الْعُلَمَاءِ-
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کیا تم جانتے ہو علم کیسے کم ہوتا ہے راوی کا بیان ہے میں نے کہا جیسے کپڑے کا رنگ کم ہو جاتا ہے یا جیسے درہم کھوٹا ہو جاتا ہے انہوں نے جواب دیا نہیں ایسا بھی ہوتا ہے لیکن علم کا رخصت ہو جانا علماء کا رخصت ہو جانا ہے ۔
-