TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
مقدمہ دارمی
علماء کی عزت افزائی کرنا
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ بَقِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ مَا خِفْتُ أَحَدًا مِنْ النَّاسِ مَخَافَةَ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ-
حبیب بن صالح بیان کرتے ہیں مجھے خالد بن معدان سے جتنا ڈر لگتا ہے اتنا کسی سے نہیں لگتا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ كُنَّا نَهَابُ إِبْرَاهِيمَ هَيْبَةَ الْأَمِيرِ-
مغیرہ بیان کرتے ہیں ہم حضرت ابراہیم نخعی سے اتنا ڈرتے تھے جیسے کوئی شخص حاکم سے ڈرتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ يَوْمًا بِحَدِيثٍ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَاسْتَعَدْتُهُ فَقَالَ لِي مَا كُلَّ سَاعَةٍ أَحْلُبُ فَأُشْرَبُ-
ایوب بیان کرتے ہیں ایک دن سعید بن جبیر نے ایک حدیث بیان کی میں کھڑا ہوا اور ان سے اس حدیث کو دہرانے کی درخواست کی تو انہوں نے جواب دیا: میں ہروقت دودھ دوہ کر نہیں پیتا ہوں ( یعنی اپنی مرضی سے حدیث بیان کرتا ہوں)۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا هَارُونُ هُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ وَيَحْيَى بْنُ ضُرَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَرِهَ الْحَدِيثَ فِي الطَّرِيقِ-
عطاء بیان کرتے ہیں۔ حضرت ابوعبدالرحمن راستے میں حدیث بیان کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ ضُرَيْسٍ حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَحَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا أَوْ مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا فَغَضِبَ وَمَنَعَنَا حَدِيثَهُ حَتَّى قَامَ-
حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں۔ میں سعید بن جبیر کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ انہوں نے ایک حدیث بیان کی۔ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا آپ کو یہ حدیث کس نے سنائی ہے یا شاید یہ کہا آپ نے یہ حدیث کس سے سنی ہے تو وہ ناراض ہوگئے۔ اور انہوں نے ہمیں پھر حدیث نہیں سنائی اور اٹھ کر چلے گئے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ لَوْ رَفَقْتُ بِابْنِ عَبَّاسٍ لَأَصَبْتُ مِنْهُ عِلْمًا كَثِيرًا-
ابو سلمہ بیان کرتے ہیں اگر میں ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر رہتا تو ان سے بہت زیادہ علم حاصل کر لیتا۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ بِنْتِ خَالِدٍ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْرَمَ لِلْعِلْمِ مِنْ أَبِي-
ام عبداللہ بنت خالد بیان کرتی ہیں علم کے حوالے سے میں نے اپنے والد سے زیادہ معزز کسی شخص کو نہیں دیکھا۔
-