عرفہ کے دن روزہ رکھنا۔

أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ عِيدُنَا أَهْلَ الْإِسْلَامِ وَهِيَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ-
حضرت عقبہ بن عامر روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا عرفہ کے دن اور ایام تشریق ہمارے اہل اسلام کی عید ہے اور ہمارے کھانے پینے کے دن ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصُمْهُ وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْهُ وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ وَأَنَا لَا أَصُومُهُ وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ-
ابن ابونجیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا انہوں نے جواب دیا میں نے آپ کے ہمراہ حج کیا ہے آپ نے اس دن روزہ نہیں رکھا میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بھی حج کیا ہے انہوں نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا میں نے حضرت عمر کے ہمراہ بھی حج کیا ہے انہوں نے بھی روزہ نہیں رکھا میں نے حضرت عثمان کے ہمراہ بھی حج کیا ہے انہوں نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا اور نہ ہی اس کی ہدایت کرتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔
-