TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
طہر کیسا ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ كَانَتْ عَائِشَةُ تَنْهَى النِّسَاءَ أَنْ يَنْظُرْنَ لَيْلًا فِي الْمَحِيضِ وَتَقُولُ إِنَّهُ قَدْ يَكُونُ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ-
عمرہ بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کو اس بات سے منع کرتی تھیں کہ وہ رات کو اٹھ کر حیض (یعنی خون) کے خروج کا جائزہ لیں اور یہ فرمایا کرتی تھیں بعض اوقات اس مواد کا رنگ زرد اور مٹیالا بھی ہوتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مَوْلَاةِ عَمْرَةَ قَالَتْ كَانَتْ عَمْرَةُ تَأْمُرُ النِّسَاءَ أَنْ لَا يَغْتَسِلْنَ حَتَّى تَخْرُجَ الْقُطْنَةُ بَيْضَاءَ-
یحییٰ بن سعید، عمرہ کی کنیز کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں عمرہ خواتین کو یہ ہدایت کرتی تھیں کہ وہ اس وقت تک غسل نہ کریں جب تک شرمگاہ میں پھیرنے کے بعد روئی سفید نہ نکلے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ الْكُدْرَةُ وَالصُّفْرَةُ فِي أَيَّامِ الْحَيْضِ حَيْضٌ وَكُلُّ شَيْءٍ رَأَتْهُ بَعْدَ أَيَّامِ الْحَيْضِ مِنْ دَمٍ أَوْ كُدْرَةٍ أَوْ صُفْرَةٍ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ سُئِلَ تَأْخُذُ بِقَوْلِ سُفْيَانَ قَالَ نَعَمْ-
سفیان فرماتے ہیں حیض کے ایام میں نکلنے والا مٹیالا اور زرد مواد بھی حیض شمار ہوگا اور حیض کے ایام گزرنے کے بعد خون یا مٹیالا یا زرد مواد جو کچھ بھی خارج ہو وہ مستحاضہ شمار ہوگا۔ امام دارمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سفیان کے اس فتوی کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے جواب دیا ہاں۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ صَاحِبَتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ وَكَانَتْ فِي حِجْرِ عَمْرَةَ قَالَتْ أَرْسَلَتْ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَى عَمْرَةَ بِكُرْسُفَةِ قُطْنٍ فِيهَا كَالصُّفْرَةِ تَسْأَلُهَا هَلْ تَرَى إِذَا لَمْ تَرَ الْمَرْأَةُ مِنْ الْحِيضَةِ إِلَّا هَذَا أَنْ قَدْ طَهُرَتْ فَقَالَتْ لَا حَتَّى تَرَى الْبَيَاضَ خَالِصًا-
فاطمہ بنت محمد جو عمرہ کی زیر پرورش تھی بیان کرتی ہیں میں نے ایک قریشی خاتون کو عمرہ کی خدمت میں ایک ڈبیہ دے کر بھیجا جس میں زرد رنگت والی روئی موجود تھی اس خاتون نے ان سے یہ سوال کیا کہ اگر عورت کے حیض کے دوران یہی مواد خارج ہو تو آپ کے خیال کے مطابق کیا وہ پاک ہوجائے گی انہوں نے جواب دیا نہیں جب تک خالص سفید روئی نہ دیکھے اس وقت تک وہ پاک نہیں ہوگی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ كُنَّا نَكُونُ فِي حِجْرِهَا فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ ثُمَّ تَطْهُرُ فَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي ثُمَّ تَنْكُسُهَا الصُّفْرَةُ الْيَسِيرَةُ فَتَأْمُرُنَا أَنْ نَعْتَزِلَ الصَّلَاةَ حَتَّى لَا نَرَى إِلَّا الْبَيَاضَ خَالِصًا-
فاطمہ بنت محمد بیان کرتی ہیں ہم سیدہ اسماء بنت ابوبکر کے زیر پرورش تھیں ہم میں سے کسی ایک کو حیض آجاتا تھا تو وہ پاک ہو کر غسل کر کے نماز پڑھ لیتی تھی پھر اس کا تھوڑا سا مواد زرد خارج ہوجاتا تو سیدہ اسماء ہمیں یہ ہدایت کرتیں کہ ہم اس وقت تک نماز نہ پڑھیں جب تک خالص سفید مواد نہ دیکھ لیں۔
-
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ الْكُدْرَةُ وَالصُّفْرَةُ وَالدَّمُ فِي أَيَّامِ الْحَيْضِ بِمَنْزِلَةِ الْحَيْضِ-
عطاء بن ابورباح بیان کرتے ہیں حیض کے ایام کے دوران خارج ہونے والا مٹیالا اور زرد مواد بھی حیض کا حصہ شمار ہوتا ہے ۔
-
أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الدِّمَشْقِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ فَلْتُمْسِكْ عَنْ الصَّلَاةِ حَتَّى تَرَى الطُّهْرَ أَبْيَضَ كَالْقَصَّةِ ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ وَتُصَلِّي-
عطاء بن ابی رباح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں جب عورت خون دیکھے تو نماز پڑھنا ترک کردے یہاں تک کہ جب چونے کی طرح سفید طہر دیکھے تو وہ غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ قَالَ كَانَ الْحَسَنُ لَا يَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ وَلَا مِثْلَ غُسَالَةِ اللَّحْمِ شَيْئًا-
عامر احول بیان کرتے ہیں حضرت حسن بصری مٹیالے مواد اور گوشت دھونے کے بعد پانی کاجو رنگ ہوتا ہے جیسے مواد کو حیض کا حصہ شمار نہیں کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا-
ام عطیہ بیان کرتی ہیں ہم زرد اور مٹیالے مواد کو حیض شمار نہیں کرتی تھیں۔
-