TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
اجازت لینے کا بیان
صبح کے وقت کیا پڑھاجائے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا-
حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے ہم اسلام پر اعتقاد رکھتے ہوئے صبح کرتے ہیں اور اخلاص کے کلمہ پر اعتقاد رکھتے ہوئے صبح کرتے ہیں اور اپنے نبی کے دین پر صبح کرتے ہیں اور اپنے جد امجد حضرت ابراہیم کے مذہب پر صبح کرتے ہیں جو سیدھے راستے پر چلنے والے سچے مسلمان تھے۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ قَالَ قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں ہدایت کیجیے جو میں صبح وشام پڑھا کروں آپ نے ارشاد فرمایا تم یہ پڑھا کرو۔ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیداکرنے والے اور غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے ہر شے کے پروردگار اور مالک میں یہ گواہی دیتاہوں تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے میں تجھ سے اپنے نفس کے شر سے پناہ مانگتاہوں اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے پناہ مانگتاہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم صبح وشام انہیں پڑھا کرو اور جب بستر پر لیٹ جاؤ تو بھی پڑھا کرو۔
-