TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
خرید وفروخت کا بیان
شفعہ کا حکم ۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشُّفْعَةِ إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا قَالَ يُنْظَرُ بِهَا وَإِنْ كَانَ صَاحِبُهَا غَائِبًا-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شفعہ کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب ان دونوں کا راستہ ایک ہو تو آپ نے ارشاد فرمایا ہے وہ اس کا انتظار کرے گا اگر اس کا ساتھی بھی موجود نہ ہو۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شِرْكٍ لَمْ يُقْسَمْ رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ فَإِنْ بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَقُولُ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہر وہ چیز جسے تقسیم نہ کیا جاسکتاہو اس کے شفعہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیاہے خواہ وہ چیز مکان ہویا کوئی باغ ہو ایک شخص کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنے ساتھی کی اجازت کے بغیر اپنے حصے کو فروخت کردے اور اگر اس کا ساتھی چاہے تو اسے وصول کرلے اور اگر چاہے تو اسے نہ کرے۔ اگر وہ شخص فروخت کردیتا ہے جسے اس کا ساتھی اجازت نہیں دیتا تو اس ساتھی کا اس کا زیادہ حق دار ہوگا۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا کہ آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔
-