شرمگاہ کو چھو لینے سے وضو لازم ہوجاتا ہے

أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي ابْنُ حَزْمٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ-
حضرت بسرہ بنت صفوان بیان کرتی ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے انسان کو شرمگاہ کو چھو لینے کے بعد وضو کرنا چاہیے۔
-
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هَذَا أَوْثَقُ فِي مَسِّ الْفَرْجِ وَقَالَ الْوُضُوءُ أَثْبَتُ-
حضرت بسرہ بنت صفوان بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے اسے وضو کرلینا چاہیے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں یہ حدیث زیادہ مستند ہے امام دارمی یہ بھی فرماتے ہیں کہ وضو کرنا زیادہ مستند طور پر ثابت ہے۔
-