شراب نوشی کی حد۔

حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ خَمْرًا فَضَرَبَهُ بِجَرِيدَتَيْنِ ثُمَّ فَعَلَ أَبُو بَكْرٍ مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ اسْتَشَارَ النَّاسَ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَخَفُّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ قَالَ فَفَعَلَ-
حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا اس نے شراب پی تھی آپ نے اسے دوشاخوں سے مارا پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایساہی کیا جب حضرت عمر کا دور آیا تو انہوں نے اس بارے میں مشورہ کیا تو حضرت عبدالرحمن بن عوف نے مشورہ دیا کہ سب سے کم تر حدود اسی کوڑے ہیں تو حضرت عمر نے ایساہی کیا۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الدَّانَاجُ حَدَّثَنَا حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ قَالَ شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَقَالَ عَلِيٌّ جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ وَعُمَرُ ثَمَانِينَ وَكُلٌّ سُنَّةٌ-
حضین بن منذررقاشی بیان کرتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کے ساتھ موجود تھا جب ولید بن عقبہ کو لایا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس کوڑے لگائے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگائے اور حضرت عمر نے اسی کوڑے لگائے تھے تو یہ سب طریقے سنت ہیں۔
-