TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
اجازت لینے کا بیان
سوتے وقت کی دعا ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مَاتَ مَاتَ عَلَى الْفِطْرَةِ-
حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب کو ہدایت کی کہ جب وہ اپنے بستر پر جائیں تو یہ دعا پڑھیں۔ اے اللہ میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں اور رخ تیری طرف پھیر لیتا ہوں اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کرتا ہوں اور اپنی پشت کو تیری پناہ میں دیتاہوں تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے تیری بارگاہ کے علاوہ کوئی پناہ اور کوئی نجات نہیں ہے سوائے تیرے میں تیری اس کتاب پر ایمان لاتاہوں جسے تونے نازل کیا ہے اور تیرے اس نبی پر ایمان لاتاہوں جسے تونے مبعوث کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں اگر وہ شخص اسی رات فوت ہوجائے تو وہ اسلام پر مرے گا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى أَحَدُكُمْ إِلَى فِرَاشِهِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَهُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِهِ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ فِيهِ وَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ اللَّهُمَّ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَاغْفِرْ لَهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص اپنے بستر پر جائے تو اسے تہنبد کے پلو کے ذریعے اسے جھاڑ لینا چاہیے کیونکہ اسے نہیں معلوم اس کی غیر موجودگی میں اس پر کیا آیا تھا اور پھر یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ اے اللہ تعالیٰ میں تیری ہی مدد سے اپنا پہلو لٹکارہاہوں اور تیری ہی مدد سے اسے اٹھاؤں گا اے اللہ اگر تونے میری جان کو روک لیا تو اسے بخش دینا اگر اس کو تونے واپس کردیا تو اس کی حفاظت کرنا اس چیز کے ذریعے جس چیز کے ذریعے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔
-