TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
سجدے میں جاتے وقت جسم کا کون سا حصہ پہلے زمین پر رکھا جائے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ-
حضرت وائل بن حجر بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم کو دیکھا جب آپ سجدے میں گئے تو آپ نے ہاتھوں سے پہلے گھٹنے زمین پر رکھے لیکن جب اٹھے تو پہلے ہاتھوں کو اٹھایا۔
-
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ مَا تَقُولُ قَالَ كُلُّهُ طَيِّبٌ وَقَالَ أَهْلُ الْكُوفَةِ يَخْتَارُونَ الْأَوَّلَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص نماز پڑھے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے بلکہ دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے۔ امام ابومحمد دارمی سے سوال کیا گیا کہ آپ کیا کہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا سب ٹھیک ہے انہوں نے یہ بتایا اہل کوفہ پہلا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔
-