رکوع میں کیا پڑھا جائے

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي عَمِّي إِيَاسُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ لَمَّا نَزَلَتْ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ-
حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی "اپنے عظیم پروردگار کے اسم کی تسبیح پڑھو۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت کی یہ تم رکوع میں پڑھا کرو۔ جب یہ آیت نازل ہوئی اپنے اعلی پروردگار کے اسم کی تسبیح کرو۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت کی ہم اسے سجدے میں پڑھا کریں۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ عَذَابٍ إِلَّا تَعَوَّذَ-
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع میں سبحان ربی العظیم پڑھا اور سجدے میں سبحان ربی الاعلی پڑھا۔ نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کے مضمون والی کوئی آیت پڑھتے تو ٹھہر جاتے اور رحمت کا سوال کرتے اور جب عذاب والی آیت پڑھتے تو اس سے پناہ مانگتے۔
-