رکوع اور سجدے میں رفع یدین کرنا۔

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الصَّلَاةَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ أَوْ فِي السُّجُودِ-
سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں داخل ہوتے تو تکبیر کہتے اور دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے جب آپ رکوع میں جاتے تو تکبیر کہتے اور دونوں ہاتھ بلند کرتے جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے البتہ آپ دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ أُذُنَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ-
حضرت مالک بن حویرث بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تکبیر تحریمہ کہتے تو دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے جب آپ رکوع میں جاتے اور جب رکوع سے سر مبارک اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے۔
-
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصُبِيِّ عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا خَفَضَ وَإِذَا رَفَعَ وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ قَالَ قُلْتُ حَتَّى يَبْدُوَ وَضَحُ وَجْهِهِ قَالَ نَعَمْ-
حضرت وائل حضرمی بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی جب آپ جھکتے تھے یا اٹھتے تھے تو تکبیر کہتے تھے اور ہر تکبیر کے ہمراہ رفع یدین کرتے تھے نیز آپ نماز کے اختتام پر دائیں اور بائیں دونوں طرف سلام پھیرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے دریافت کیا یہاں تک کہ آپ کے چہرے کی سفیدی نمایاں ہوتی تھی انہوں نے جواب دیا ہاں۔
-