دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے اور کھڑے ہو کر دیا کرتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ جایا کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ-
حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے اور ان کے درمیان بیٹھ کر آپ قرآن کی قرأت کیا کرتے تھے یا لوگوں کو وعظ ونصیحت کیا کرتے تھے۔
-