TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
دادی اور نانی کی وراثت کا حکم ۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ جَدَّةٍ أُطْعِمَتْ فِي الْإِسْلَامِ سَهْمًا أَمُّ أَبٍ وَابْنُهَا حَيٌّ-
حضرت ابن مسعود ارشاد فرماتے ہیں اسلام میں سے سب سے پہلے جس دادی کو حصہ دیا گیا وہ باپ کی ماں تھی اور اس کا بیٹا یعنی میت کا باپ زندہ تھا۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْعَمَ جَدَّةً سُدُسًا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دادی کو چھٹا حصہ عطا کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ وَرَّثَ جَدَّةً مَعَ ابْنِهَا-
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں حضرت عمر دادی کو اس کے بیٹے کی موجودگی میں وراثت میں حصہ قرار دیتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَطْعَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ جَدَّاتٍ سُدُسًا قَالَ قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ مَنْ هُنَّهْ قَالَ جَدَّتَاكَ مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ وَجَدَّتُكَ مِنْ قِبَلِ أُمِّكَ-
ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین قسم کی (دادی، نانی) کو چھٹے حصے کا حقدار قرار دیاہے۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم سے دریافت کیا یہ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا وہ باپ کی طرف سے تعلق رکھنے والی دادیاں ہیں اور ایک ماں کی طرف سے تعلق رکھنے والے نانی ہے۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ لَا تَرِثُ أُمُّ أَبِ الْأُمِّ ابْنُهَا الَّذِي تُدْلِي بِهِ لَا يَرِثُ فَكَيْفَ تَرِثُ هِيَ-
شعبی بیان کرتے ہیں نانا کی ماں وراثت کی حقدار نہیں بنتی کیونکہ اس کے جس بیٹے کی وجہ سے اس کا میت کے ساتھ تعلق ہے وہ وارث نہیں بنتا تو نانی کیسے وراث بن سکتی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ تَرِثُ الْجَدَّةُ وَابْنُهَا حَيٌّ-
حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں دادی کا بیٹا میت کا باپ اگر زندہ ہو تو بھی دادی وارث بنتی ہے۔
-