TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا فرمان۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ح وَعَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا-
یہ بات حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ خدری رضی اللہ عنہ منقول ہے۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ كُرْدُوسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا-
حضرت ابوموسی اشعری بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ كُرْدُوسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا-
حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا-
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ لَقِيتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَبِي مُوسَى أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّ الْجَدَّ لَا يُنَزَّلُ فِيكُمْ مَنْزِلَةَ الْأَبِ وَأَنْتَ لَا تُنْكِرُ قَالَ قُلْتُ وَلَوْ كُنْتَ أَنْتَ لَمْ تُنْكِرْ قَالَ مَرْوَانُ فَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُ أَبٌ-
حضرت ابوبردہ بیان کرتے ہیں مدینہ منورہ میں میری ملاقات مروان بن حکم سے ہوئی وہ بولا اے ابوموسی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کیا ایسا نہیں ہے کہ کہ آپ لوگ دادا کو والد کی مانند قرار نہیں دیتے اور آپ لوگ اس کا انکار بھی نہیں کرتے۔ ابوبردہ بیان کرتے ہیں میں نے جواب دیا اگر آپ ہوتے تو آپ اس چیز کا انکار نہ کرتے مروان نے کہا میں حضرت عثمان غنی کے بارے میں جو گواہی دیتاہوں کہ انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی کے ہمراہ یہ بات بیان کی تھی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے جبکہ دادا سے نچلے طبقے میں باپ موجود نہ ہو۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَعَلَهُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا أَحَدًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ جَعَلَهُ أَبًا يَعْنِي الْجَدَّ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس شخص کے بارے میں یہ بات بیان فرمائی ہے کہ اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں اسے خلیل بناتا لیکن اسلام کا بھائی چارہ افضل ہے یعنی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ۔ انہوں نے اسے باپ کی مانند قرار دیاہے۔ راوی بیان کرتے ہیں یعنی دادا کو۔
-
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا-
ابن زبیر بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِنَّ الْجَدَّ قَدْ مَضَتْ سُنَّتُهُ وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا وَلَكِنَّ النَّاسَ تَحَيَّرُوا-
حسن بصری بیان کرتے ہیں دادا کے بارے میں یہ بات پہلے سے چلی آرہی ہے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کوباپ کی مانند قرار دیا ہے لیکن لوگوں نے اس بارے میں اپنی آراء اختیار کر لی ہیں۔
-