TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
داداکی وراثت کا حکم ۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ عُمَرَ كَانَ كَتَبَ مِيرَاثَ الْجَدِّ حَتَّى إِذَا طُعِنَ دَعَا بِهِ فَمَحَاهُ ثُمَّ قَالَ سَتَرَوْنَ رَأْيَكُمْ فِيهِ-
سعید بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے پہلے دادا کی وراثت کا حکم تحریر کیا تھا جب وہ زخمی ہوگئے تو انہوں نے اس حکم کو منگواکر مٹادیا اور ارشاد فرمایا عنقریب لوگ آپ سے اس بارے میں خود ہی کوئی رائے قائم کر لیں گے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَمْرٍو الْخَارِفِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ فَرِيضَةٍ فَقَالَ إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا جَدٌّ فَهَاتِهَا-
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور وراثت کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا اگر اس میں کوئی دادانہیں ہے تو یہ مسئلہ لے آؤ۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُرَادٍ سَمِعَ عَلِيًّا يَقُولُ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَقَحَّمَ جَرَاثِيمَ جَهَنَّمَ فَلْيَقْضِ بَيْنَ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ-
سعید بن جبیر قبیلہ مراد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص جہنم میں جانا پسند کرتا ہو اسے چاہیے کہ وہ دادا اور بھائیوں کی وراثت کے بارے میں فیصلہ دے۔
-