TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
خواتین کے کپڑوں پر نماز پڑھنا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ حَبِيبَةَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُضَاجِعُكِ فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى-
حضرت معاویہ بن ابوسفیان بیان کرتے ہیں انہوں نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ سے دریافت کیا کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس چادر پر نماز پڑھ لیتے تھے جس پر وہ آپ کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے جواب دیا جی ہاں اگر آپ کو اس پر کوئی ناپاکی نظر نہ آتی ہو۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أُخْتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَأَلَهَا هَلْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُهَا فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى-
حضرت معاویہ بن ابوسفیان بیان کرتے ہیں انہوں نے اپنی بہن اور نبی کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ سے دریافت کیا کیا آپ اس چادر پر نماز پڑھ لیتے تھے جس پر لیٹ کر آپ ان کے ساتھ صحبت کیا کرتے تھے تو انہوں نے جواب دیا ہاں اگر آپ کو اس میں کوئی ناپاکی نظر نہ آتی ہو۔
-