خطبہ کے دوران امام کس طرف اشارہ کرے۔

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ قَالَ رَأَى عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ قَبَّحَ اللَّهُ هَذِهِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يُشِيرُ إِلَّا بِأُصْبُعِهِ-
حصین بیان کرتے ہیں عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو منبر پر دونوں ہاتھ بلند کر کے خطبہ دیتے ہوئے دیکھا تو فرمایا اللہ تعالیٰ ان دو ہاتھوں کو رسوا کرے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر تشریف فرما دیکھا ہے آپ صرف اپنی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ قَالَ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ فَسَبَّهُ وَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يَقُولُ بِأُصْبُعِهِ إِلَّا هَكَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ عِنْدَ الْخَاصِرَةِ-
حصین بیان کرتے ہیں حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا کہ اس نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی یہ جمعہ کا دن تھا حضرت عمارہ نے اسے برا کہتے ہوئے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر موجود دیکھا ہے آپ صرف اپنی انگلی کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا کرتے تھے اور پھر انہوں نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے دکھایا۔
-