TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
روزے کا بیان۔
حضرت داؤد کا روزہ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو يَرْفَعُهُ قَالَ أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صِيَامُ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صَلَاةُ دَاوُدَ كَانَ يُصَلِّي نِصْفًا وَيَنَامُ ثُلُثًا وَيُسَبِّحُ سُدُسًا قَالَ أَبُو مُحَمَّد هَذَا اللَّفْظُ الْأَخِيرُ غَلَطٌ أَوْ خَطَأٌ إِنَّمَا هُوَ أَنَّهُ كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيُصَلِّي ثُلُثَهُ وَيُسَبِّحُ تَسْبِيحَةً-
حضرت عبداللہ بن عمر نبی کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ حضرت داؤد کا ہے وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن نہیں رکھتے تھے۔ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز حضرت داؤد کی نماز ہے وہ نصف رات میں نماز ادا کرتے تھے ایک تہائی رات سو کر گزارتے تھے اور رات کا چھٹا حصہ تسبیح میں گزارتے تھے۔ امام دارمی فرماتے ہیں یہ آخری جملہ غلط ہے (درست حدیث یہ ہے) کہ وہ نصف رات سو کر گزارتے تھے ایک تہائی رات میں نماز پڑھتے رات کا چھٹا حصہ تسبیح میں گزارتے تھے۔
-