TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حج کا بیان۔
حج کے وجوب کی کیفیت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سِنَانٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُتِبَ عَلَيْكُمْ الْحَجُّ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كُلِّ عَامٍ قَالَ لَا وَلَوْ قُلْتُهَا لَوَجَبَتْ الْحَجُّ مَرَّةٌ فَمَا زَادَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَرِيكٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں پر حج فرض کیا گیا ہے عرض کی گئی یا رسول اللہ کیا ہر سال؟ آپ نے فرمایا نہیں اگر میں یہ کہہ دیتا تو ہر سال فرض ہوجاتا حج ایک مرتبہ ہے جو اس سے زیادہ کرے وہ نفلی کرے گا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
-