TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حج کا بیان۔
حج کے مواقیت
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَّا هَذِهِ الثَّلَاثُ فَإِنِّي سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ذوالحلیفہ کو میقات قرار دیا ہے اور اہل شام کے لئے حجفہ اور اہل نجد کے لئے قرن کو میقات قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے اور مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات قرار دیا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ أَلَمْلَمَ هُنَّ لِأَهْلِهِنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے قرن منازل کو اور اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات قرار دیا ہے یہ وہاں رہنے والوں کے لئے میقات ہیں جو بھی شخص ان سے پرے کے علاقوں سے حج یا عمرے کے لئے آئے گا۔ اس کے لئے یہ میقات ہے اور جو شخص ان کے اندرونی علاقوں میں رہتا ہے وہ جہاں سے چا ہے احرام باندھ سکتا ہے یہاں تک کہ اہل مکہ مکہ سے احرام باندھیں گے۔
-