حجر اسود کو بوسہ دینا۔

أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ إِنِّي لَأُقَبِّلُكَ وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضرت عمر نے کہا تھا کہ اے حجر اسود میں تمہیں بوسہ دے رہا ہوں لیکن مجھے پتہ ہے تو ایک پتھر ہے لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا تھا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ ثُمَّ يُقَبِّلُهُ وَيَسْجُدُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ مَا هَذَا فَقَالَ رَأَيْتُ خَالَكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَفْعَلُهُ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ فَعَلَهُ ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ هَذَا-
جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں میں نے محمد بن عباد کو حجر اسود کو چھوتے اور بوسہ دیتے ہوئے اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ان سے دریافت کیا یہ آپ نے کیا کیا ہے انہوں نے جواب دیا میں نے تمہارے ماموں حضرت عبداللہ بن عباس کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے بتایا کہ میں نے حضرت عمر کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر حضرت عمر نے کہا مجھے پتہ ہے کہ تو صرف ایک پتھر ہے لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
-