TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
حائضہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کرنا چاہیے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ يَقُولُ كَانَ يُعْجِبُهُمْ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ أَنْ تَوَضَّأَ وُضُوءَهَا لِلصَّلَاةِ ثُمَّ تُسَبِّحَ اللَّهَ وَتُكَبِّرَهُ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ-
حکیم بن عتیبہ فرماتے ہیں لوگ (یعنی صحابہ کرام) یہ بات پسند کرتے تھے کہ عورت نماز کے وضو جیسا وضو کرنے کے بعد نماز کے وقت اللہ کی تسبیح اور کبریائی کا ذکر کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ الْحَائِضُ تَتَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ وَتَذْكُرُ اللَّهَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ لِهَذَا أَصْلًا-
سلیمان تیمی فرماتے ہیں میں نے ابوقلابہ سے دریافت کیا۔ کیا حاملہ عورت کو ہر نماز کے وقت وضو کر کے اللہ کا ذکر کرنا چاہیے انہوں نے جواب دیا مجھے اس بارے میں کسی اصل یعنی (حدیث یا صحابی کے قول) کا علم نہیں ہے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الصَّدَفِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ الْمَرْأَةَ الْحَائِضَ عِنْدَ أَوَانِ الصَّلَاةِ أَنْ تَوَضَّأَ وَتَجْلِسَ بِفِنَاءِ مَسْجِدِهَا فَتَذْكُرَ اللَّهَ وَتُسَبِّحَ-
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کے بارے میں منقول ہے وہ نماز کے وقت حائضہ خاتون کو یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ وضو کرے اور جائے نماز پر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور اس کی پاکی بیان کرے یا سبحان اللہ کا ورد کرے۔
-
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ أَتَقْرَأُ قَالَ لَا إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ وَلَكِنْ تَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتُسَبِّحُ وَتُكَبِّرُ وَتَدْعُو اللَّهَ-
عطاء (بن ابی رباح) سے حائضہ عورت کے بارے میں سوال کیا گیا کیا وہ قرات کرسکتی ہے۔ انہوں نے جواب دیا نہیں البتہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ سکتی ہے۔ تاہم اسے ہر نماز کے وقت وضو کر کے قبلہ کی طرف رخ کر کے تسبیح اور تکبیر پڑھنی چاہیے اور اللہ سے دعا کرنی چاہیے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ حَدَّثَنَا السَّيْبَانِيُّ وَهُوَ يَحْيَى بْنُ أَبِي عَمْرٍو مِنْ أَهْلِ الرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ قَالَ تُؤْمَرُ الْحَائِضُ تَتَوَضَّأُ عِنْدَ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ وَتَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتَذْكُرُ اللَّهَ-
مکحول فرماتے ہیں حائضہ عورت کو یہ ہدایت کی جائے گی کہ وہ ہر نماز کے وقت وضو کرنے کے بعد قبلہ کی طرف منہ کر کے اللہ کا ذکر کیا کرے۔
-