TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ أَبِي سَهْلٍ الْبَصْرِيِّ عَنْ مُسَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَتْ النُّفَسَاءُ تَجْلِسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَكَانَتْ إِحْدَانَا تَطْلِي الْوَرْسَ عَلَى وَجْهِهَا مِنْ الْكَلَفِ-
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نفاس والی عورت چالیس دن نفاس میں بسر کرتی تھیں اور بعض اوقات کوئی عورت کلف کی وجہ سے اپنے چہرے پر ورس (نامی گھاس کا لیپ کرتی تھیں
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ جَلْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ أَنَّ امْرَأَةً لِعَائِذِ بْنِ عَمْرٍو نُفِسَتْ فَجَاءَتْ بَعْدَمَا مَضَتْ عِشْرُونَ لَيْلَةً فَدَخَلَتْ فِي لِحَافِهِ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَنَا فُلَانَةُ إِنِّي قَدْ تَطَهَّرْتُ فَرَكَضَهَا بِرِجْلِهِ فَقَالَ لَا تُغَرِّنِي عَنْ دِينِي حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً-
عائذ بن عمروکی اہلیہ نفاس والی ہوگئی بیس دن گزرنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے لحاف میں آئی تو انہوں نے دریافت کیا کون ہے اہلیہ نے جواب دیا میں ہوں میں پاک ہوگئی ہوں تو عائذ نے انہیں پاؤں سے پرے کرتے ہوئے کہا مجھے شرعی مسئلے میں غلطی کا شکار نہ کرو (اور اس وقت مجھ سے دور رہو) جب تک چالیس دن گزر نہ جائیں۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ النُّفَسَاءُ تَجْلِسُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن اسی حالت میں گزارے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ النُّفَسَاءُ تَنْتَظِرُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن اسی حالت میں گزارے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْحَسَنَ قَالَ فِي النُّفَسَاءِ الَّتِي تَرَى الدَّمَ تَرَبَّصُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تُصَلِّي وَقَالَ الشَّعْبِيُّ شَهْرَيْنِ ثُمَّ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ-
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب نفاس والی عورت کا خون نکلنے لگے تو وہ چالیس دن اسی حالت میں گزار کر پھر نماز پڑھنے لگے گی۔ شعبی فرماتے ہیں دو ماہ تک ایسا کرے گی (اگر اس کے بعد بھی خون جاری رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔
-
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَفْطَسُ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَارِثِ عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ الْمَرْأَةُ تَنْتَظِرُ مِنْ الْغُلَامِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا وَمِنْ الْجَارِيَةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا يَعْنِي النُّفَسَاءَ قَالَ مَرْوَانُ هُوَ قَوْلُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ و قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ هُمَا سَوَاءٌ-
مکحول فرماتے ہیں بچے کی پیدائش کے بعد عورت تیس دن (نفاس کی حالت میں) بسر کرے گی اور بچی کی پیدائش پر چالیس دن بسر کرے گی۔ مروان بیان کرتے ہیں سعید بن عبدالعزیز کا بھی یہی فتوی ہے۔ امام اوزاعی فرماتے ہیں (بیٹا یا بیٹی دونوں کی پیدائش) دونوں یکساں حیثیت رکھتے ہیں (اور ان دونوں کی نفاس کی مدت ایک ہی ہوگی)
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ عِنْدَ الطَّلْقِ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ فَهُوَ مِنْ النِّفَاسِ-
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت کو پیدائش کے درد کے ایک دو دن پہلے خون نظر آئے تو وہ نفاس شمار ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ وَهِيَ تَطْلُقُ قَالَ تَصْنَعُ مَا تَصْنَعُ الْمُسْتَحَاضَةُ-
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں ایسی حاملہ عورت جس کی پیدائش کا وقت قریب ہو اور اس کو خون نکلنے لگے تو وہ عورت وہی کچھ کرے گی جو مستحاضہ عورت کرتی ہے۔
-