TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا سَمِعَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ السَّجْدَةَ يَغْتَسِلُ الْجُنُبُ وَيَسْجُدُ وَلَا تَقْضِي الْحَائِضُ لِأَنَّهَا لَا تُصَلِّي-
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: جب حائضہ عورت یا جنبی شخص سجدے والی آیت سن لے تو جنبی شخص غسل کرنے کے بعد سجدہ کرے گا۔ البتہ حائضہ عورت اس سجدے کی قضاء ادا نہیں کرے گی کیونکہ وہ نماز نہیں پڑھ سکتی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ قَالَ لَا تَقْضِي-
حضرت ابراہیم نخعی حائضہ عورت فرماتے ہیں کہ اگر وہ سجدے والی آیت سن لے تو (پاک ہونے کے بعد) سجدے کی قضاء نہیں کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حائضہ عورت پر کوئی چیز یعنی (آیت سجدہ تلاوت کرنا) لازم نہیں ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَأْمُرُ امْرَأَةً مِنَّا بِرَدِّ الصَّلَاةِ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہمیں حیض آجاتا تھا لیکن آپ نے ہم میں سے کسی ایک عورت کو بھی نماز کی قضاء کرنے کا حکم نہیں دیا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ فَجَاءَ بِهَذَا-
معاذہ فرماتی ہیں: ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ سے سوال کیا کیا ہمیں حیض کے دوران والی نمازوں کی قضاء ادا کرنی چاہیے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ نے جوابا فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو؟ ہم میں سے کوئی ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حائضہ ہوجاتی تھی۔ لیکن اسے نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا ۔ابونعمان کہتے ہیں (گزشتہ روایت میں میرے استاد) حماد نے اس حدیث کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیان کیا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَامِرٍ قَالَ إِذَا سَمِعَتْ الْحَائِضُ السَّجْدَةَ فَلَا تَسْجُدْ-
عامر فرماتے ہیں جب حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے تو وہ سجدہ نہیں کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ لَا تَسْجُدُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ-
ابوقلابہ فرماتے ہیں: حائضہ عورت جب آیت سجدہ سن لے تو سجدہ نہیں کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ لِلْحَائِضِ أَنْ تَسْجُدَ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: حائضہ عورت اگر آیت سجدہ سن لے تو اس کے لیے سجدہ کرنا مکروہ ہے۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَجْلَانَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ هَلْ تَقْضِيَانِ الصَّلَاةَ إِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ هُوَ ذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ فَعَلْنَ ذَلِكَ أَمَرْنَا نِسَاءَنَا بِذَلِكَ-
عجلان فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نفاس والی اور حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا۔ کیا وہ دونوں پاک ہوجانے کے بعد نمازوں کی قضاء ادا کریں تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات بھی تو ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا ہوتا تو ہم بھی اپنی عورتوں کو ایسا کرنے کا حکم دیتے۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ أَقْضِي مَا تَرَكْتُ مِنْ صَلَوَاتِي فِي الْحَيْضِ عِنْدَ الطُّهْرِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَتَطْهُرُ فَلَا يَأْمُرُنَا بِالْقَضَاءِ-
عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی حیض کے دوارن میری جو نمازیں قضا ہوگئی تھیں پاک ہوجانے کے بعد میں ان کی قضا ادا کروں گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو؟ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں ہم میں سے کسی ایک کو حیض آجاتا تھا اور جب وہ پاک ہوجاتی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قضا نماز ادا کرنے کا حکم نہیں دیتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ كَثِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِفَاطِمَةَ يَعْنِي بِنْتَ عَلِيٍّ أَتَقْضِينَ صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِكِ قَالَتْ لَا-
کثیر بن اسمعیل فرماتے ہیں: میں نے سیدہ فاطمہ (راوی کہتے ہیں) یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے دریافت کیا کیا آپ حیض کے دوران قضا ہوجانے والی نمازیں پڑھتی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ سَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ قَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ حِضْنَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُنَّ يَجْزِينَ قَالَ عَبْد اللَّهِ مَعْنَاهُ أَنَّهُنَّ لَا يَقْضِينَ-
معاذہ فرماتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کیا حائضہ عورت (حیض کے دوران رہ جانے والی نماز) کی قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں خواتین کو حیض آیا کرتا تھا۔ لیکن آپ نے انہیں یہی ہدایت کی کہ وہ درست رہیں۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ خواتین ان نمازوں کی قضا نہیں کریں گی۔
-