TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
-
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی حالانکہ میں حیض کی حالت میں تھی۔
-
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كُنَّ جَوَارِي ابْنِ عُمَرَ يَغْسِلْنَ رِجْلَيْهِ وَهُنَّ حُيَّضٌ وَيُعْطِينَهُ الْخُمْرَةَ-
نافع بیان کرتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی کنیزیں حیض کی حالت میں ان کے پاؤں دھو دیا کرتی تھیں اور انہیں جاتے نماز پکڑا دیا کرتی تھی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُوتَى بِالْإِنَاءِ فَأَضَعُ فَمِي فَأَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَشْرَبُ وَأُوتَى بِالْعَرْقِ فَأَنْتَهِسُ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَنْتَهِسُ ثُمَّ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكَانَ يُبَاشِرُنِي-
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں مجھے کوئی برتن دیا جاتا میں اسے منہ لگا کر پی لیتی میں حائضہ ہوتی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھ کر پیتے تھے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا، اسی طرح کوئی ہڈی ہوتی جسے میں نے نوچا ہوتا نبی بھی اسی جگہ اپنا منہ رکھ کر نوچتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھاجب میں حائضہ ہوتی تو آپ مجھے ہدایت کرتے میں ازار باندھ لیتی اور آپ مجھ سے مباشرت کرتے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يُقَالُ الْحَائِضُ لَيْسَتْ الْحِيضَةُ فِي يَدِهَا تَغْسِلُ يَدَهَا وَتَعْجِنُ وَتَنْبِذُ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حیض والی عورت کے ہاتھ میں حیض نہیں ہوتا وہ ہاتھ دھو کر آٹا گوندھ سکتی ہے اور نبیذ تیار کرسکتی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ الْحَائِضَ حِيضَتُهَا لَيْسَتْ فِي يَدِهَا وَكَانَ يَقُولُ الْحَائِضُ حُبُّ الْحَيِّ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حیض والی عورت کے ہاتھ میں حیض نہیں ہوتا وہ یہ بھی فرماتے ہیں حیض والی عورت قبیلے کی محبوب ہوتی ہے (یعنی اسے گھر سے نکالا نہیں جاتا) ۔
-
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُصَافَحَةِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ وَالْمَجُوسِيِّ وَالْحَائِضِ فَلَمْ يَرَ فِيهِ وُضُوءًا-
حماد بیان کرتے ہیں میں نے ابراہیم نخعی سے یہودی، عیسائی، مجوسی، شخص اور حائضہ عورت سے ہاتھ ملانے کے بارے میں دریافت کیا تو ان کے نزدیک اس کے نتیجے میں وضو نہیں کرنا پڑتا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ السُّدِّيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ أَرَادَ أَنْ يَبْسُطَهَا وَيُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ إِنَّهَا حَائِضٌ فَقَالَ إِنَّ حِيضَتَهَا لَيْسَ فِي يَدِهَا-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم مسجد میں موجود تھے آپ نے کنیز سے کہا مجھے جائے نماز پکڑا دو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ اسے بچھا کر اس پہ نماز پڑھ لیں گے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی یہ حائضہ ہے آپ نے فرمایا اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنْ الْمَسْجِدِ فَأَغْسِلُهُ يَعْنِي وَهُوَ مُعْتَكِفٌ-
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تھے اور میں اسے دھویا کرتے تھی آپ اعتکاف کی حالت میں ہوتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ تُوَضِّئَ الْحَائِضُ الْمَرِيضَ-
ابراہیم نخعی کے نزدیک اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی حائضہ عورت کسی بیمار کو وضو کروا دے۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک دھویا کرتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ عَاكِفٌ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک دھویا کرتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی اور آپ معتکف ہوتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ مُغِيرَةَ قَالَ أَرْسَلَ أَبُو ظَبْيَانَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ يَسْأَلُهُ عَنْ الْحَائِضِ تُوَضِّئُ الْمَرِيضَ قَالَ نَعَمْ وَتُسْنِدُهُ قَالَ لَا فَقُلْتُ لِلْمُغِيرَةِ سَمِعْتَهُ مِنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا قَالَ عَبْد اللَّهِ وَتُسْنِدُهُ يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ-
شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے مغیرہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سناابوظبیان نے ابراہیم نخعی کی خدمت میں یہ مسئلہ دریافت کرنے کے لئے کسی کو بھیجا کہ کیا کوئی حائضہ عورت کسی بیمار کو وضو کروا سکتی ہے انہوں نے جواب دیا: ہاں!اس نے دریافت کیا اسے سہارا دے سکتی ہے انہوں نے جواب دیا نہیں! شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے مغیرہ سے دریافت کیا آپ نے خود ابراہیم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں یہاں سہارا دینے سے مراد نماز کے دوران سہارا دینا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سُلَيْمَانُ أَخْبَرَنِي عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ إِنِّي حَائِضٌ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ فِي يَدِكِ-
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا مجھے جائے نماز پکڑاؤ انہوں نے عرض کی میں حائضہ ہوں آپ نے فرمایا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ امْرَأَةٍ حَائِضٍ شَرِبَتْ مِنْ مَاءٍ أَيُتَوَضَّأُ بِهِ فَضَحِكَ وَقَالَ نَعَمْ-
حسن بصری سے سوال کیا گیا اگر حائضہ عورت کوئی پانی پی لے (تو اس بچے ہوئے پانی سے) وضو ہوسکتا ہے؟ وہ مسکرائے اور جواب دیا ہاں!
-
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ قَالَ وَاكِلْهَا-
حضرت عبداللہ بن سعد بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا تم اس کے ساتھ کھا سکتے ہو۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ جَارِيَتَهُ أَنْ تُنَاوِلَهُ الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَتَقُولُ إِنِّي حَائِضٌ فَيَقُولُ إِنَّ حِيضَتَكِ لَيْسَتْ فِي كَفِّكِ فَتُنَاوِلُهُ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد میں سے اپنی کنیز سے کہا کہ وہ انہیں جائے نماز پکڑائے اس نے جواب دیا: میں حائضہ ہوں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارا حیض تمہاری ہتیھلی میں نہیں تو کنیز نے انہیں جائے نماز پکڑا دی۔
-
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَعْضَ أَهْلِي لَحَائِضٌ وَإِنَّا لَمُتَعَشُّونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ جَمِيعًا-
حرام بن حکیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری کوئی اہلیہ بھی حائضہ ہوتی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم اکٹھے ہی کھانا کھاتے رہیں گے۔
-
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ لَا تَرَى بَأْسًا أَنْ تَمَسَّ الْحَائِضُ الْخُمْرَةَ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے نزدیک حائضہ عورت کے جائے نماز کو پکڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-