TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ يَذْكُرَانِ اللَّهَ وَيُسَمِّيَانِ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: حائضہ عورت اور جنبی شخص اللہ کا ذکر کرسکتے ہیں اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ سکتے ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ بَلَغَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُمَا قَالَا لَا يَقْرَأْ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ آيَةً تَامَّةً يَقْرَأَانِ الْحَرْفَ-
ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں: جنبی شخص اور حائضہ عورت کوئی مکمل آیت نہیں پڑھ سکتے البتہ کوئی ایک حرف (یعنی لفظ) پڑھ سکتے ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ لَا يَقْرَأَانِ الْقُرْآنَ-
عامر فرماتے ہیں جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن کی تلاوت نہیں کرسکتے ۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ عُمَرُ يَكْرَهُ أَوْ يَنْهَى أَنْ يَقْرَأَ الْجُنُبُ قَالَ شُعْبَةُ وَجَدْتُ فِي الْكِتَابِ وَالْحَائِضُ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حضرت عمر اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) اس بات سے منع کرتے تھے کہ جنبی شخص قرآن کی تلاوت کرے۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ لَا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ عِنْدَ الْخَلَاءِ وَفِي الْحَمَّامِ وَالْجُنُبُ وَالْحَائِضُ إِلَّا الْآيَةَ وَنَحْوَهَا لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں چار طرح کے لوگ قرآن کی قرات نہیں کرسکتے بیت الخلاء میں، حمام میں، جنبی شخص اور حائضہ عورت، البتہ جنبی شخص اور حائضہ عورت ایک آیت پڑھ سکتے ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالُوا الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ يَسْتَفْتِحُونَ الْآيَةَ وَلَا يُتِمُّونَ آخِرَهَا-
ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں حائضہ عورت اور جنبی شخص کسی آیت کا ابتدائی حصہ پڑھ سکتے ہیں لیکن اسے مکمل نہیں پڑھ سکتے۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ فِي الْحَائِضِ قَالَ لَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ-
ابوالعالیہ حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ قرآن نہیں پڑھ سکتی۔
-
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَأَبُو نُعَيْمٍ قَالَا أَخْبَرَنَا السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَرْقِي أَسْمَاءَ وَهِيَ عَارِكٌ-
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حیض کی حالت میں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کو دم وغیرہ کردیا کرتی تھیں۔
-
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ الْجُنُبُ يَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ-
قتادہ فرماتے ہیں جنبی شخص اللہ کا ذکر کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ كَانَ يُقَالُ لَا يَقْرَأُ الْجُنُبُ وَلَا الْحَائِضُ وَلَا يُقْرَأُ فِي الْحَمَّامِ وَحَالَانِ لَا يَذْكُرُ الْعَبْدُ فِيهِمَا اللَّهَ عِنْدَ الْخَلَاءِ وَعِنْدَ الْجِمَاعِ إِلَّا أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ بَدَأَ فَسَمَّى اللَّهَ-
ابووائل فرماتے ہیں یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن نہیں پڑھ سکتے اور کوئی شخص حمام میں قرآن نہیں پڑھ سکتا۔ دو حالتیں ایسی ہیں جن میں کوئی شخص اللہ کا ذکر نہیں کرسکتا ایک بیت الخلاء میں دوسرا صحبت کرتے وقت۔ البتہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے تو اللہ کے نام سے آغاز کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ تَقْرَأُ قَالَ لَا إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ-
عطاء بن ابی رباح حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ قرآن کی قرات نہیں کرسکتی البتہ آیت کا کچھ حصہ پڑھ سکتی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَطَّافٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَرْبَعٌ لَا يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً قَالَ لَا يُعْجِبُنِي-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں چار کلمات ایسے ہیں جن کا پڑھنا جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے منع نہیں ہے۔
-