TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
جہنم سے ڈرانا۔
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ أَنْذَرْتُكُمْ النَّارَ أَنْذَرْتُكُمْ النَّارَ أَنْذَرْتُكُمْ النَّارَ فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى لَوْ كَانَ فِي مَقَامِي هَذَا لَسَمِعَهُ أَهْلُ السُّوقِ حَتَّى سَقَطَتْ خَمِيصَةٌ كَانَتْ عَلَيْهِ عِنْدَ رِجْلَيْهِ-
حضرت نعمان بن بشیر بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا ہے میں تمیں جہنم سے ڈرا رہا ہوں میں تمہیں جہنم سے ڈرا رہا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرماتے رہے آپ نے اتنی مرتبہ ارشاد فرمائی کہ اگر وہ اس جگہ ہوتے جہاں حضرت نعمان اس وقت کھڑے تھے تو بازار والے لوگ بھی آپ کی بات سن لیتے حضرت نعمان بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات ارشاد فرماتے رہے یہاں تک کہ پاؤں پر جو کمبل پڑا ہوا تھا وہ گر گیا۔
-