TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
جو لوگ آزاد کرنے کی بجائے قریبی رشتہ داروں کو حصہ دیتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حَيَّانَ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ فَرِيضَةِ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَامْرَأَتَهُ قَالَ أَنَا أُنْبِئُكَ قَضَاءَ عَلِيٍّ قَالَ حَسْبِي قَضَاءُ عَلِيٍّ قَالَ قَضَى عَلِيٌّ لِامْرَأَتِهِ الثُّمُنَ وَلِابْنَتِهِ النِّصْفَ ثُمَّ رَدَّ الْبَقِيَّةَ عَلَى ابْنَتِهِ-
حیان بن سلیمان بیان کرتے ہیں میں سوید بن غفلہ کے پاس موجود تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ایک شخص کی ورا ثت کے بارے میں پوچھا جس نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور بیوی چھوڑی تھی تو سوید نے فرمایا میں تمہیں اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ بتاتا ہوں وہ بولا میرے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ کافی ہے سوید نے بتایا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کی بیوی کے لیے آٹھویں حصے کا فیصلہ دیا تھا اور بیٹی کے لیے نصف حصہ کا فیصلہ دیا تھا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بیٹی کی طرف لوٹا دیا گیا تھا۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ مَوْلَاةً لِإِبْرَاهِيمَ تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ مَالًا فَقُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ إِنَّ لَهَا ذَا قَرَابَةٍ-
ابراہیم بیان کرتے ہیں ابراہیم کو آزاد کرنے والی خاتون فوت ہوگئی اس نے کچھ مال چھوڑا راوی کہتے ہیں میں نے ابراہیم سے کہا آپ وہ حاصل کرلیں انہوں نے جواب دیا اس خاتون کے قریبی رشتہ دار موجود ہیں۔
-