جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ ح و حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا إِنْ ضَمِنَ كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ-
ابراہیم بیان کرتے ہیں اگر وہ شخص ضامن بن جائے تو ولاء کا حق اسے ملے گا ورنہ غلام مزدوری کرے گا اور بقیہ قیمت ادا کرے گا اس صورت میں ولاء کا حق اس کے سب مالکان کو ملے گا۔
-
حَدَّثَنَا يَعْلَى وَأَبُو نُعَيْمٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ يُتَمَّمُ عِتْقُهُ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ-
عامر ارشاد فرماتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کی ملکیت ہو اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کو آزاد کردے تو اس غلام کو مکمل آزاد کروانے کی کوشش کی جائے گی اگر آزاد کرنے والے آقا کے پاس مال نہ ہو تو وہ غلام مزدوری کر کے اپنی بقیہ نصف قیمت ادا کرے گا اور ولاء کا حق اس شخص کو حاصل ہوگا جس نے اسے آزاد کر دیا تھا۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيِّ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا نَصِيبَهُ وَأَمْسَكَهُ الْآخَرُ قَالَ مِيرَاثُهُ بَيْنَهُمَا-
معمر، طاوس کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کی ملکیت ہو ان میں سے ایک اپنے حصے کو آزاد کرے اور دوسرا اپناحصہ رہنے دے تو طاوس فرماتے ہیں اس غلام کی وراثت ان دونوں کو ملے گی۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ مِيرَاثُهُ لِلَّذِي أَمْسَكَهُ و قَالَ قَتَادَةُ هُوَ لِلْمُعْتِقِ كُلُّهُ وَثَمَنُهُ عَلَيْهِ وَيَقُولُهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ-
زہری بیان کرتے ہیں اس کی وراثت اس شخص کو ملے گی جس نے اسے آزاد کردیا تھا ۔ قتادہ فرماتے ہیں اس کی وراثت اس شخص کو ملے گی جس نے اسے مکمل طور پر آزاد کردیا تھا اور اس کی قیمت کی ادائیگی بھی اس شخص پر لازم ہوگی یہ بات اہل کوفہ نے بیان کی ہے۔
-