جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا نماز پڑھنا بھول جائے۔

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا جو نماز پڑھنا بھول جائے یا سویا رہ جائے جیسے اسے یاد آجائے وہ نماز پڑھ لے بے شک اللہ نے ارشاد فرمایا مجھے یاد کرنے کے لیے نماز قائم کرو۔
-