TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وصیت کا بیان۔
جو شخص مرتے وقت اپنے غلام کو آزاد کردے اور اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہ ہو۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلَامَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَلَيْسَ لَهُ غَيْرُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ قَالَ يَسْعَى لِلْغُرَمَاءِ فِي ثَمَنِهِ-
شعبی فرماتے ہیں جو شخص مرتے وقت اپنے غلام کو آزاد کردے اور اس کے پاس غلام کے علاوہ کوئی اور مال نہ ہو اور اس کے ذمے قرض بھی ہو توشعبی فرماتے ہیں وہ غلام اپنی قیمت ان قرض خواہوں کو ادا کرے گا۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا بِتِسْعِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَأَعْتَقَهُ وَلَمْ يَقْضِ ثَمَنَ الْعَبْدِ وَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا فَقَالَ عَلِيٌّ يَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ-
حسن فرماتے ہیں ایک شخص سات سو دینار کے عوض میں ایک غلام خرید کر اسے آزاد کردیتا ہے اور ابھی اس نے غلام کی قیمت ادانہیں کی تھی کہ فوت ہوگیا اور ترکہ میں کچھ چھوڑ کر نہیں گیا حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں غلام اپنی قیمت ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
-