TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
فضائل قرآن کا بیان
جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا حَرِيزٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ وَالْقِيرَاطُ مِنْ ذَلِكَ الْقِنْطَارِ لَا يَفِي بِهِ دُنْيَاكُمْ يَقُولُ لَا يَعْدِلُهُ دُنْيَاكُمْ-
حضرت ابومامہ فرماتے ہیں جو شخص ایک ہزار آیات پڑھتا ہے اس کے لیے اجر کا ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے اس قنطار کے ایک قیراط کا معاوضہ پوری دنیا نہیں دے سکتی۔ وہ یہ فرماتے ہیں یعنی دنیا اس کے برابر نہیں ہوسکتی۔
-
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَا مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِيرَاطُ مِنْ الْقِنْطَارِ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَاكْتَنَزَ مِنْ الْأَجْرِ مَا شَاءَ اللَّهُ-
حضرت تمیم داری اور حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت ایک ہزار آیات پڑھتا ہے اس کے لیے ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے اور اس قنطار کا ایک قیراط دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے اور اللہ جو چاہتا ہے وہ شخص اتنا ہی اجر حاصل کرلیتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يُحَنَّسَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ عَنْ سَالِمٍ أَخِي أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ إِلَى خَمْسِ مِائَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ الْقِيرَاطُ مِنْهُ مِثْلُ التَّلِّ الْعَظِيمِ-
حضرت ابودرداء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص ایک ہزار آیات پڑھ لے اس کے لیے اجر کا ایک قنطار لکھ دیا جاتا ہے جس کا ایک قیراط بڑے ٹیلے کی مانند ہے۔
-