TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
فضائل قرآن کا بیان
جو شخص ایک سو سے لے کر ایک ہزار آیات پڑھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ عَشْرَ آيَاتٍ كُتِبَ مِنْ الذَّاكِرِينَ وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنْ الْقَانِتِينَ وَمَنْ قَرَأَ بِخَمْسِ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الْأَلْفِ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ مِنْ الْأَجْرِ قِيلَ وَمَا الْقِنْطَارُ قَالَ مِلْءُ مَسْكِ الثَّوْرِ ذَهَبًا-
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت دس آیات پڑھ لیتا ہے اسے ذکر کرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے جو شخص سو آیات پڑھتا ہے اسے عبادت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے جو شخص پانچ سو آیات پڑھتا ہے اسے ایک ایک قنطار اجر نصیب ہوتا ہے ان سے پوچھا گیا قنطار سے کیا مراد ہے انہوں نے جواب دیا ایک بیل کے وزن کے برابر سونا۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَةَ آيَةٍ لَمْ يُحَاجَّهُ الْقُرْآنُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ وَمَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ خَمْسَ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الْأَلْفِ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ فِي الْآخِرَةِ قَالُوا وَمَا الْقِنْطَارُ قَالَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا-
حضرت حسن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت ایک سو آیات پڑھتا ہے اور اس رات قرآن کے ساتھ بحث نہیں کرتا اور جو شخص رات کے وقت دو سو آیات پڑھتا ہے اس کے لیے رات بھر عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے اور جو شخص پانچ سو سے لے کر ایک ہزار تک آیات پڑھتا ہے اس کو آخرت میں ایک قنطار نصیب ہوگا۔ لوگوں نے دریافت کیا قنطار سے آپ کی کیا مراد ہے آپ نے جواب دیا بارہ ہزار دینار۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا فِطْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثَلَاثَ مِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ وَمَنْ قَرَأَ سَبْعَ مِائَةِ آيَةٍ لَا أَدْرِي أَيَّ شَيْءٍ قَالَ فِيهَا أَبُو نُعَيْمٍ بِقَوْلِهِ-
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جو شخص رات کے وقت تین سو آیات پڑھتا ہے اس کے لیے ایک قنطار ثواب لکھاجاتا ہے اور جو شخص سات سو آیات تک پڑھتا ہے راوی بیان کرتے ہیں مجھے یاد نہیں اس بارے میں ابونعیم نامی محدث نے کیا بات کی ہے۔
-