TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
جنبی شخص کا مسجد میں سے گزرنا۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ قَالَ هُوَ الْمُسَافِرُ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے فرمان کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں اس سے مراد گزرنے والا ہے فرمان یہ ہے (اور نہ ہی جنبی شخص البتہ گزرنے والا)۔
-
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ عَنْ أَنَسٍ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ قَالَ الْجُنُبُ يَجْتَازُ بِالْمَسْجِدِ وَلَا يَجْلِسُ فِيهِ-
ارشاد باری تعالی "اور نہ ہی جنبی شخص البتہ گزرنے والا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنبی شخص مسجد میں سے گزرسکتا ہے لیکن وہاں بیٹھ نہیں سکتا۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ وَأَبُو نُعَيْمٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ الْجُنُبُ يَمُرُّ فِي الْمَسْجِدِ وَلَا يَقْعُدُ فِيهِ ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ-
ابوقتادہ فرماتے ہیں جنبی شخص مسجد میں سے گزر سکتا ہے وہاں بیٹھ نہیں سکتا پھر یہ آیت تلاوت کی۔ نہ ہی جنبی شخص البتہ گزرنے والا۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ وَسَالِمٍ عَنْ سَعِيدٍ قَالَا يَمُرُّ وَلَا يَقْعُدُ فِيهِ-
عکرمہ بیان کرتے ہیں جنبی شخص مسجد میں سے گزر سکتا ہے لیکن وہاں بیٹھ نہیں سکتا۔
-
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَمْشِي فِي الْمَسْجِدِ وَنَحْنُ جُنُبٌ لَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم جنابت کی حالت میں مسجد میں سے گزر جاتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
-