TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
جمعہ کے دن اور اس میں غسل کرنے اور خوشبو لگانے کی فضیلت
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَتَطَهَّرَ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ ثُمَّ ادَّهَنَ مِنْ دُهْنِهِ أَوْ مَسَّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ ثُمَّ رَاحَ فَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَصَلَّى مَا كُتِبَ لَهُ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ أَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى-
حضرت سلیمان فارسی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور اپنی گنجائش کے مطابق اچھی طرح سے پاک صاف ہو پھر تیل لگائے یا اپنے گھر میں موجود خوشبولگائے اور پھر مسجد کی طرف چل کر آئے اور دو لوگوں کے درمیان علیحدگی نہ ڈالے اور نماز ادا کرے جو اسے توفیق ملے پھر جب امام آئے تو وہ خاموش ہو کر (خطبہ سنے) تو اس شخص کے اس جمعے اور اگلے جمعے کے درمیان والے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
-