جس مسجد میں نماز پڑھی جا چکی ہو اس میں دوبارہ باجماعت نماز پڑھنا

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ فَقَالَ أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ-
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں ایک صاحب کو تنہا نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا کوئی شخص انکے ساتھ بھلائی کرے گا یعنی وہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لے۔
-
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ قَالَ عَبْد اللَّهِ يُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَلَكِنْ يَشْفَعُ-
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک آدمی نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوا مسجد میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کرچکے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا کوئی شخص اس کے ساتھ بھلائی کرے گا یعنی اس کے ساتھ نماز پڑھ لے۔ ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں جو شخص پہلے نماز پڑھ چکا ہو وہ اس طرح کسی دوسرے شخص کے ساتھ عصر اور مغرب کی نماز ادا کرے مغرب میں مزید ایک رکعت ادا کرنی پڑی گی۔
-