جس شخص کے پاس گنجائش ہو اسے شادی کرلینی چاہیے۔

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَابٌ لَيْسَ لَنَا شَيْءٌ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ-
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رہا کرتے تھے ہم جوان تھے ہمارے پاس کچھ نہیں تھا آپ نے ارشاد فرمایا اے نوجوانوں کے گروہ تم میں سے جو شخص شادی کرسکتا ہواسے شادی کرلینی چاہیے کیونکہ یہ نگاہوں کو جھکانے کے لیے اور شرمگاہ کی حفاظت کے لیے سب سے بہتر ہے اور جس شخص کے پاس شادی کی گنجائش نہ ہو اسے روزے رکھنے چاہیں کیونکہ روزہ وجاء ہے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَقِيَهُ عُثْمَانُ وَأَنَا مَعَهُ فَقَالَ لَهُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَلْ لَكَ فِي جَارِيَةٍ بِكْرٍ تُذَكِّرُكَ فَقَالَ لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ كَانَ يَسْتَطِيعُ مِنْكُمْ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَصُمْ فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ-
حضرت علقمہ بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی میں اس وقت حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا اے عبدالرحمن آپ کس لڑکی سے شادی کرنا پسند کریں گے وہ آپ کو گزرے ہوئے دنوں کی یاد دلادے۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر آپ یہ کہتے ہیں تو (میں آپ کو بتاتا ہوں) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے اے نوجوانوں کے گروہ تم میں سے جو شخص شادی کرنے کی گنجائش رکھتا ہو اسے شادی کرلینی چاہیے کیونکہ یہ نگاہوں کوزیادہ جھکانے والی ہے اور شرمگاہ کی زیادہ بہتر طور پر حفاظت کرنے والی ہے اور جو شخص اس کی استطاعت نہیں رکھتا اسے روزے رکھنے چاہیں کیونکہ روزہ اس کے لئے "وجاء" ہے۔
-