TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وصیت کا بیان۔
جس شخص کے بارے میں وصیت کی گئی تھی کہ اگر وہ وصیت کرنے والے سے پہلے فوت ہوجائے۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ عَنْ حَفْصٍ عَنْ مَكْحُولٍ فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ بِدَنَانِيرَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ بِهَا مِنْ أَهْلِهِ قَالَ هِيَ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْمُتَوَفَّى الْمُوصِي يُنْفِذُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ-
مکحول بیان کرتے ہیں ایک شخص نے دوسرے شخص کے بارے میں اللہ کی راہ میں چند دیناروں کی وصیت کی تھی جس شخص کے بارے میں وصیت کی تھی اس کا انتقال ہوگیا اس سے پہلے کہ وہ انہیں لے کر اپنے اہل خانہ کے پاس جاتا مکحول فرماتے ہیں وہ دینار اس فوت ہونے والے شخص کے رشتہ داروں کو ملیں گے جنہیں وہ اللہ کی راہ میں خرچ کر دیں گے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ بِالْوَصِيَّةِ فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ قَبْلَ الْمُوصِي قَالَ هِيَ جَائِزَةٌ لِوَرَثَةِ الْمُوصَى لَهُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ السَّبِيعِيِّ قَالَ حُدِّثْتُ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يُجِيزُهَا مِثْلَ قَوْلِ الْحَسَنِ-
حسن بیان کرتے ہیں جو شخص کسی دوسرے شخص کے بارے میں وصیت کرے اور جس کے بارے میں وصیت کی گئی ہے وہ وصیت کرنے والے سے پہلے فوت ہوجائے تو حسن فرماتے ہیں جس شخص کے بارے میں وصیت کی گئی تھی اس کے ورثاء کے بارے میں یہ وصیت جائز ہوگی۔ ابواسحاق بیان کرتے ہیں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس وصیت کو درست سمجھتے تھے اور ان کی رائے بھی وہی تھی جو حسن بصری کی ہے۔
-