TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوجائے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ يَرْفَعُهُ قَالَ إِنَّ الَّذِي تَفُوتُهُ الصَّلَاةُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ-
سالم اپنے والد کے حوالے سے یہ مرفوع روایت نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوجائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال سب کچھ برباد ہوگیا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَوْ مَالَهُ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوجائے گویا اس کے اہل خانہ اور اولاد سب کچھ ہلاک ہوگیا۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں (یا شاید اس حدیث میں یہ الفاظ ہیں) اس کا مال) برباد ہوگیا۔
-