TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حدود کا بیان
جس شخص کو سنگسار کرنا ہو اس کے لیے گڑھا کھودنا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْطَلِقُوا بِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ فَارْجُمُوهُ فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فَوَاللَّهِ مَا أَوْثَقْنَاهُ وَلَا حَفَرْنَا لَهُ وَلَكِنْ قَامَ فَرَمَيْنَاهُ بِالْعِظَامِ وَالْخَزَفِ وَالْجَنْدَلِ-
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ماعز بن مالک کو لے جاکر اسے سنگسار کردو راوی کہتے ہیں ہم انہیں بقیع غرقد لے گئے اللہ کی قسم ہم نے انہیں باندھا نہیں اور نہ ہی ان کے لیے گڑھا کھودا پلکہ ہم کھڑے ہوئے اور ہڈی پتھر اور کنکریاں انہیں مارتے رہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ فَاعْتَرَفَ عِنْدَهُ بِالزِّنَا فَرَدَّهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ جَاءَ الرَّابِعَةَ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُفِرَ لَهُ حُفْرَةٌ فَجُعِلَ فِيهَا إِلَى صَدْرِهِ وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَرْجُمُوهُ-
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جس کا نام ماعز بن مالک تھا اس نے آپ کے سامنے زنا کا اعتراف کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین مرتبہ واپس بھیجاجب وہ چوتھی مرتبہ آیا اور اس نے اس بات کا اعتراف کرلیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس شخص کے لیے گڑھا کھودا گیا اسے اس میں رکھا گیا آپ نے لوگوں کو حکم دیا وہ اسے رجم کردیں۔
-