TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ موالات (بھائی چارگی قائم کرلے)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ وَسُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوَالِي الرَّجُلَ قَالَا هُوَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ سُفْيَانُ وَكَذَلِكَ نَقُولُ-
حسن بصری ارشاد فرماتے ہیں جو شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ بھائی چارگی قائم کرلے تو یہ مسلمانوں کے درمیان ہوتی ہے سفیان فرماتے ہیں ہم بھی یہی بات کہتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا السُّنَّةُ فِي الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الْكُفْرِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ-
حضرت تمیم داری فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور عرض کی اے اللہ کے رسول اہل کفر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کسی مسلمان کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے تو اس بارے میں حکم کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا زندگی اور موت ہر حالت میں وہ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ حق دار ہوگا۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ السَّوَادِ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ قَالَ يَعْقِلُ عَنْهُ وَيَرِثُهُ-
ابراہیم نخعی سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو دور دراز کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اور اگر وہ کسی شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا ہے ابراہیم نخعی نے جواب دیا جس شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا گیا ہے وہ اس شخص کی دیت ادا کرے گا اور وہ ہی اس کا وارث بنے گا۔
-