جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ فِيمَنْ أَتَى أَهْلَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَا ذَنْبٌ أَتَاهُ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَيَتُوبُ إِلَيْهِ وَلَا يَعُودُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ مِثْلَهُ-
ابراہیم نخعی اور عامر ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے فرماتے ہیں: اس نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے اس کی بارگاہ میں توبہ کرے اور دوبارہ یہ حرکت نہ کرے۔ عطاء سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ ذَنْبٌ أَتَاهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ-
سعید بن جبیر کہتے ہیں اس شخص نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے لیکن اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَعْتَذِرُ إِلَى اللَّهِ وَيَتُوبُ إِلَى اللَّهِ-
عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے انہوں نے جواب دیا: وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معذرت پیش کرے اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ تَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ شَيْءٌ يَعْنِي إِذَا وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ-
عطاء بیان کرتے ہیں(اگر تم اس حرکت کے مرتکب ہوجاؤ) تو تمہیں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہئے البتہ تم پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْخَطَّابِ الْعَنْبِرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ سُئِلَ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ-
مالک بن خطاب عنبری بیان کرتے ہیں ابن ابی ملیکہ سے سوال کیا گیا میں یہ بات سن رہا تھا ایک شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا وہ شخص اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے ۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَبُولُ دَمًا قَالَ تَأْتِي امْرَأَتَكَ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَعُدْ-
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص حضرت ابوبکر صدیق کی خدمت میں آیا اور عرض کی میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں خون پر پیشاب کررہاہوں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سوال کیا تم نے اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! حضرت ابوبکر نے فرمایا اللہ سے ڈرو! اور آئندہ یہ حرکت نہ کرنا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ-
جو شخص اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے اس کے بارے میں امام محمد بن سیرین فرماتے ہیں اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے۔
-