TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
جب کسی عورت کے حیض آنے سے پہلے ہی اس پر غسل واجب ہوجائے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَطَاءٍ وَالزُّهْرِيِّ قَالَا الْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ وَالْحَيْضِ وَاحِدٌ-
عطاء بن ابی رباح اور زہری فرماتے ہیں غسل جنابت اور حیض کے بعد والا غسل ایک ہی مرتبہ کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ لِامْرَأَتِهِ خَلِّلِي شَعْرَكِ بِالْمَاءِ قَبْلَ أَنْ تَخَلَّلَهُ نَارٌ قَلِيلَةُ الْبُقْيَا عَلَيْهِ-
حضرت حذیفہ نے اپنی اہلیہ سے کہا اپنے بالوں کا پانی کے ذریعے خلال کرو اس سے پہلے کہ یہ آگ ان کا خلال کرے جو ان پر رحم نہیں کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْحَنَفِيِّ حَدَّثَنِي جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَتْهَا إِحْدَاهُمَا كَيْفَ تَصْنَعِينَ عِنْدَ الْغُسْلِ فَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَطَهَّرُ طُهُورَهُ لِلصَّلَاةِ وَيُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ-
جمیع بن عمیر جن کا تعلق بنوتمیم سے ہے بیان کرتے ہیں میں اپنی خالہ اور بہن کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان دونوں خواتین میں سے کسی ایک نے ان سے سوال کیا آپ غسل کے وقت کیا کرتی ہیں انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے وقت پہلے وضو کرتے تھے اور پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے ہم خواتین اپنے سر پر پانچ مرتبہ پانی بہاتی ہیں کیونکہ ہم نے بالوں کی چوٹی بنائی ہوتی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زَاذِي عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ الْمَرْأَةِ تَغْتَسِلُ تَنْقُضُ شَعْرَهَا فَقَالَتْ بَخٍ وَإِنْ أَنْفَقَتْ فِيهِ أُوقِيَّةً إِنَّمَا يَكْفِيهَا أَنْ تُفْرِغَ عَلَى رَأْسِهَا ثَلَاثًا-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عورت کے غسل کے بارے میں سوال کیا کیا وہ اپنے بال کھولے گی تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا بہت اچھے کیا اسے ایک اوقیہ بھی خرچ کرنا چا ہیے۔ اس عورت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہا لے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تُخَلِّلُهُ بِأَصَابِعِهَا-
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں عورت اپنی انگلیوں کے ذریعے اپنے بالوں کو خلال کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ فِي الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ يَصُبَّانِ الْمَاءَ صَبًّا وَلَا يَنْقُضَانِ شُعُورَهُمَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ مِثْلَهُ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ حائضہ عورت اور جنبی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ دونوں پانی بہائیں گی چوٹی نہیں کھولیں گی۔ عطاء سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
-
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ إِذَا بَلَّتْ أُصُولَهُ وَأَطْرَافَهُ لَمْ تَنْقُضْهُ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جب بالوں کی جڑیں اور ان کے کنارے گیلے ہوجائیں تو عورت کو بال کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ نِسَاءَ ابْنِ عُمَرَ وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِهِ كُنَّ إِذَا اغْتَسَلْنَ لَمْ يَنْقُضْنَ عِقَصَهُنَّ مِنْ حَيْضٍ وَلَا جَنَابَةٍ-
نافع بیان کرتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بیگمات جو ان کی اولاد کی مائیں تھیں جب غسل کرتی تھیں تو بالوں کی چوٹی نہیں کھولتی تھیں چا ہے حیض کے بعد کرتیں چا ہے جنابت کے بعد۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لَا تَنْقُضْنَ عِقَصَكُنَّ مِنْ حَيْضٍ وَلَا مِنْ جَنَابَةٍ-
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں غسل جنابت یا غسل حیض کے وقت خواتین چوٹی نہیں کھولتی تھیں۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَوْ عُقَدَهُ قَالَ احْفِنِي عَلَى رَأْسِكِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ اغْمِزِي عَلَى إِثْرِ كُلِّ حَفْنَةٍ غَمْزَةً-
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کی میری چوٹی بڑی مضبوطی سے بند ہوتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالو اور ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے ساتھ سر پر ہاتھ پھیر لو۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ لِامْرَأَتِهِ اسْتَأْصِلِي الشَّعْرَ لَا تَخَلَّلُهُ نَارٌ قَلِيلٌ بُقْيَاهَا عَلَيْهِ قَالَ مَنْصُورٌ يَعْنِي الْجَنَابَةَ-
حذیفہ نے اپنی اہلیہ سے کہا غسل کرتے وقت اپنے بالوں کی جڑوں کو گیلا کیا کرو ایسا نہ ہو کہ آگ ان میں خلال کرے جو ان پر رحم نہ کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ لِامْرَأَتِهِ اسْتَأْصِلِي الشَّعْرَ بِالْمَاءِ لَا تَخَلَّلُهُ نَارٌ قَلِيلٌ بُقْيَاهَا عَلَيْهِ-
حذیفہ نے اپنی اہلیہ سے کہا غسل کرتے وقت اپنے بالوں کی جڑوں کو تر کیا کرو ایسا نہ ہو کہ آگ ان میں خلال کرے جو ان پر رحم نہ کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِذَا اغْتَسَلَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ الْجَنَابَةِ فَلَا تَنْقُضْ شَعْرَهَا وَلَكِنْ تَصُبُّ الْمَاءَ عَلَى أُصُولِهِ وَتَبُلُّهُ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب کوئی عورت غسل جنابت کرے تو وہ اپنے بالوں کو نہ کھولے بلکہ بالوں کی جڑوں پر پانی بہا کر انہیں گیلا کرلے۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تُصِيبُهَا الْجَنَابَةُ وَرَأْسُهَا مَعْقُوصٌ تَحُلُّهُ قَالَ لَا وَلَكِنْ تَصُبُّ عَلَى رَأْسِهَا الْمَاءَ صَبًّا حَتَّى تُرَوِّيَ أُصُولَ الشَّعْرِ-
عطاء بن ابی رباح سے ایسی خاتون کے بارے میں سوال کیا گیا جسے جنابت لاحق ہوجائے اور اس نے بال باندھے ہوئے ہوں کیا اسے بال کھولنے چاہئیں انہوں نے جواب دیا نہیں بلکہ وہ اپنے سر پر پانی بہائے اور بالوں کی جڑوں کو گیلا کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ بِنْتُ حَمَّادٍ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ حَيَّانَ السَّهْمِيَّةُ قَالَتْ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا تَسْتَطِيعُ إِحْدَاكُنَّ إِذَا طَهُرَتْ مِنْ حَيْضِهَا أَنْ تُدَخِّنَ شَيْئًا مِنْ قُسْطٍ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ آسٍ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ نَوًى فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ مِلْحٍ-
عمرہ بنت حیان بیان کرتی ہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا ہر ایک عورت ایسا کرسکتی ہے کہ جب وہ حیض کے بعد غسل کرے تو تھوڑی سی خوشبو شرمگاہ پر لگا لے اگر وہ نہ ملے تو کوئی اور چیز لگا لے اگر وہ بھی نہ ملے تو کھجور کی گھٹلی لگا لے اور اگر وہ بھی نہ ملے تو تھوڑا سا نمک لگا لے (تاکہ خون کی بدبو زائل ہوجائے) ۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا اغْتَسَلَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ الْحَيْضِ فَلْتُمِسَّ أَثَرَ الدَّمِ بِطِيبٍ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب عورت حیض کے بعد غسل کرے تو خون کے مخصوص مقام پر خوشبو لگا لے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ نِسَاءَهُ وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِهِ كُنَّ يَغْتَسِلْنَ مِنْ الْحِيضَةِ وَالْجَنَابَةِ وَلَا يَنْقُضْنَ شُعُورَهُنَّ وَلَكِنْ يُبَالِغْنَ فِي بَلِّهَا-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ ان کی بیگمات جو ان کی اولاد کی مائیں تھیں جب جنابت یا حیض کے بعد غسل کرتی تھیں تو اپنے بال نہیں کھولتی تھیں البتہ اہتمام کے ساتھ انہیں گیلا کرتی تھیں۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ تَتَنَاوَلَ الْحَائِضُ مِنْ الْمَسْجِدِ الشَّيْءَ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ حائضہ عورت مسجد میں سے کوئی چیز پکڑا دے۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ تَتَنَاوَلُ الْحَائِضُ الشَّيْءَ مِنْ الْمَسْجِدِ وَلَا تَدْخُلُهُ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں حائضہ عورت مسجد میں سے کوئی چیز پکڑا دے لیکن اس میں داخل نہیں ہوسکتی۔
-
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ الْجُنُبُ يَأْخُذُ مِنْ الْمَسْجِدِ وَلَا يَضَعُ فِيهِ-
قتادہ بیان کرتے ہیں جنبی شخص مسجد میں کوئی چیز پکڑا سکتا ہے لیکن اس میں داخل نہیں ہوسکتا۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَائِضِ تَنَاوَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الشَّيْءَ قَالَ نَعَمْ إِلَّا الْمُصْحَفَ-
عطاء سے حائضہ عورت کے بارے میں سوال کیا گیا کیا وہ مسجد میں سے کوئی چیز پکڑ سکتی ہے انہوں نے جواب دیا قرآن مجید کے علاوہ کوئی بھی چیز پکڑ سکتی ہے۔
-