TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
اجازت لینے کا بیان
جب کسی شخص کو الوداع کیا جائے تو کیا کہا جائے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي كَعْبٍ أَبُو الْحَسَنِ الْعَبْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مَيْسَرَةَ الْعَبْدِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ السَّفَرَ فَقَالَ لَهُ مَتَى قَالَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ فَأَتَاهُ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَقَالَ لَهُ فِي حِفْظِ اللَّهِ وَفِي كَنَفِهِ زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ أَيْنَمَا تَوَخَّيْتَ أَوْ أَيْنَمَا تَوَجَّهْتَ شَكَّ سَعِيدٌ فِي إِحْدَى الْكَلِمَتَيْنِ-
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ میں سفر پر جانا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کب اس نے کہا اگر اللہ نے چاہا توکل ۔ راوی بیان کرتے ہیں آپ اس کے پاس تشریف لائے آپ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس سے کہا تم اللہ کی حفظ وامان میں رہو اللہ تمہیں تقوی کا زاد راہ عطا کریں تمہارے گناہوں کو بخش دے تم جہاں بھی جاؤ تمہارا بھلائی سے سامناہو۔ اس حدیث کے ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
-