جب نماز میں کوئی کمی ہوجائے۔

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ وَقَامَ النَّاسُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ نَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ فَكَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ-
ابن بحینہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی اور دو رکعت پڑھنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئے پھر آپ بیٹھے نہیں لوگ بھی کھڑے ہوگئے پھر آپ نے جب نماز مکمل کرلی اور ہم آپ کے سلام پھیرنے کے منتظر تھے تو آپ نے تکبیر کہی اور دو سجدے کئے آپ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے اور یہ سجدے سلام پھیرنے سے پہلے کئے تھے اس کے بعد آپ نے سلام پھیرا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ أَوْ الْعَصْرِ فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْ الْوَهْمِ ثُمَّ سَلَّمَ-
حضرت مالک بن عیینہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں یا شاید عصر میں دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوگئے تو آپ دوبارہ بیٹھے نہیں یہاں تک کہ جب آپ نماز سے فارغ ہونے لگے تو آپ نے سجدہ سہو کیا پھر سلام پھیرا۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ وَسَلَّمَ وَقَالَ هَكَذَا صَنَعَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَزِيدُ يُصَحِّحُونَهُ-
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ہمیں نماز پڑھائی جب انہوں نے دو رکعت پڑھ لی تو کھڑے ہوگئے پھر بیٹھے نہیں ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگوں میں سے کسی نے سبحان اللہ کہا انہوں نے لوگوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو سلام پھیرا اور سجدہ کیا پھر سلام پھیرا اور پھر بیان کیا کہ ہمارے ساتھ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا تھا۔ یزیدنامی راوی بیان کرتے ہیں : لوگ اس بات کو درست قرار دیتے ہیں۔
-