TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حج کا بیان۔
جب قربانی کا جانور تھک جائے تو کیا کیا جائے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ الْأَسْلَمِيِّ صَاحِبِ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنْ الْهَدْيِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ بَدَنَةٍ عَطِبَتْ فَانْحَرْهَا ثُمَّ أَلْقِ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْكُلُوهَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ نَحْوَهُ-
حضرت ناجیہ اسلمی جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور لا رہے تھے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اگر قربانی کا کوئی جانور تھک کر (مرنے کے قریب ہوجائے) تو میں کیا کروں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قربانی کا جو بھی جانور تھک کر مرنے کے قریب ہوجائے تو تم اسے قربان کردو اور پھر اس کی ٹانگ خون میں ڈبو کر اسے وہیں چھوڑ دو۔ اسے لوگوں کے لیے رہنے دو وہ خود ہی اسے کھا لیں گے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
-