جب عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَحِيضُ قَالَ تَغْتَسِلُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ مِثْلَهُ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: جس عورت کو جنابت لاحق ہو اور پھر اسے حیض آجائے اسے غسل کرنا چاہیے۔ حسن بصری سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ الْحَيْضُ أَكْبَرُ-
عطاء (بن ابی رباح) بیان کرتے ہیں حیض زیادہ اہم ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ غَشِيَ امْرَأَتَهُ فَحَاضَتْ فَقَالَ تَغْتَسِلُ أَحَبُّ إِلَيَّ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: جس عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے اور پھر اسے حیض آ جائے تو میرے نزدیک پسندیدہ بات یہ ہے کہ وہ غسل کرے۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَالنَّخَعِيِّ قَالَا لِتَغْتَسِلْ مِنْ الْجَنَابَةِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ الْحَسَنِ مِثْلَ ذَلِكَ-
عطاء (بن ابی رباح) اور ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : (جو عورت جنبی ہو اور پھر اسے حیض آجائے اسے غسل جنابت کرلینا چاہیے۔ حضرت حسن بصری سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ سُئِلَ عَنْهَا حَمَّادٌ فَقَالَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ تَغْتَسِلُ-
حماد سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا: ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: اس عورت کو غسل کرلینا چاہیے۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ تَغْتَسِلُ-
امام شعبی فرماتے ہیں: ایسی عورت کو غسل کرلینا چاہیے۔
-