جب حائضہ پاک ہو جائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَيُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ وَعَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ مُحَمَّدٌ وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْحَائِضِ إِذَا طَهُرَتْ مِنْ الدَّمِ لَا يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ مِثْلَهُ سَوَاءً-
مجاہد فرماتے ہیں جب کوئی حائضہ عورت خون سے پاک ہوجائے تو اس کا شوہر اس وقت تک اس کے ساتھ صحبت کر نہیں سکتا جب تک وہ عورت غسل نہ کرے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سُئِلَ سُفْيَانُ أَيُجَامِعُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِذَا انْقَطَعَ عَنْهَا الدَّمُ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ لَا فَقِيلَ أَرَأَيْتَ إِنْ تَرَكَتْ الْغُسْلَ يَوْمَيْنِ أَوْ أَيَّامًا قَالَ تُسْتَتَابُ-
سفیان سے سوال کیا گیا جب کسی عورت کا خون بند ہوجائے تو اس کے غسل سے پہلے کیا اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! سوال کیا گیا اگر وہ عورت دو دن یاچند دن تک غسل نہیں کرتی تو آپ کیا کہیں گے؟ انہوں نے جواب دیا : اس عورت سے توبہ کروائی جائے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ قَالَ حَتَّى يَنْقَطِعَ الدَّمُ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ إِذَا اغْتَسَلْنَ-
مجاہد فرماتے ہیں قرآن مجید میں (حتی یطھرن) کا مطلب ہے اس کا خون نکلنا بند ہوجائے اور (فاذا تطھرن) کا مطلب ہے جب وہ غسل کرلے۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ حَتَّى يَطْهُرْنَ قَالَ إِذَا انْقَطَعَ الدَّمُ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ قَالَ اغْتَسَلْنَ-
مجاہد فرماتے ہیں قرآن مجید میں (حتی یطھرن) کا مطلب ہے اس کا خون نکلنا بند ہوجائے اور (فاذا تطھرن) کا مطلب ہے جب وہ غسل کرلے۔
-
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ امْرَأَةٍ رَأَتْ الطُّهْرَ أَيَحِلُّ لِزَوْجِهَا أَنْ يَأْتِيَهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ لَا حَتَّى تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ-
عثمان بیان کرتے ہیں میں نے مجاہد سے سوال کیا جو عورت طہر دیکھ لیتی ہے کیا اس کے شوہر کے لیے یہ بات جائز ہے کہ وہ اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کرے انہوں نے جواب دیا: نہیں!اس وقت تک نہیں جب تک اس عورت کے لئے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوجاتا۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ هُوَ ابْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ قَالَ سَأَلْتُ عَطَاءً وَمَيْمُونَ بْنَ مِهْرَانَ وَحَدَّثَنِي حَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالُوا لَا يَغْشَاهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ-
عطاء میمون اور ابراہیم نخعی اس بات کے قائل ہیں کہ شوہر ایسی عورت کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہیں کر سکتا جب تک وہ غسل نہیں کر لیتی۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَطَأُ امْرَأَتَهُ وَقَدْ رَأَتْ الطُّهْرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ هِيَ حَائِضٌ مَا لَمْ تَغْتَسِلْ وَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ وَلَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ-
حسن بصری سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کا شوہر اس وقت اس کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے جب وہ طہر دیکھ چکی تھی لیکن اس نے غسل نہیں کیا تھا تو حسن نے جواب دیا جب تک وہ غسل نہیں کرلیتی اس وقت تک حائضہ شمار ہوگی اور اس کے شوہر کو کفارہ دینا ہوگا (طلاق کے مسئلہ میں) شوہر اسی وقت بیوی سے رجوع کرسکتا ہے جب تک وہ غسل نہیں کرلیتی۔
-
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا-
حسن بصری فرماتے ہیں ایسی عورت کے ساتھ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہ کرے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ يَقُولُ قَالَ أَبُو الْخَيْرِ مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ وَاللَّهِ إِنِّي لَا أُجَامِعُ امْرَأَتِي فِي الْيَوْمِ الَّذِي تَطْهُرُ فِيهِ حَتَّى يَمُرَّ يَوْمٌ-
حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں: اللہ کی قسم میں اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہیں کرتا جب تک (اسے حیض سے پاک) ہوجانے کے بعد ایک دن گزر نہ جائے ۔
-
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ أَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ لَا حَتَّى تَغْتَسِلَ-
عطاء بن ابی رباح سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو حیض سے پاک ہوجاتی ہے کیا اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کا شوہر اس کے ساتھ اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے انہوں نے جواب دیا: نہیں جب تک وہ عورت غسل نہ کرے (اس کا شوہراس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا)
-