TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
جب حائضہ پاک ہوجائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے؟
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ قَالَ إِنْ أَدْرَكَهُ الشَّبَقُ غَسَلَتْ فَرْجَهَا ثُمَّ أَتَاهَا-
جس عورت کا خون آنا بند ہوجائے اس کے بارے میں عطاء یہ فرماتے ہیں: اگر اس کے شوہر میں شہوت کا مادہ ذیادہ ہو تو وہ عورت شرمگاہ کو دھو لے گی اور اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ قَالَ سَمِعْتُ شَرِيكًا وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ الْمَرْأَةُ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ أَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي ذَلِكَ لِلشَّبِقِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَا خَطَأً أَخَافُ أَنْ يَكُونَ مِنْ حَدِيثِ لَيْثٍ لَا أَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الشَّبِقُ الَّذِي يَشْتَهِي-
فروہ ابن ابومغراء بیان کرتے ہیں ایک شخص نے شریک سے سوال کیا کہ جب عورت کا خون نکلنا بند ہوجائے تو کیا اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کاشوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے انہوں نے جواب دیا شیخ عبدالملک نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں ںے بکثرت شہوت والے شخص کو اس کی اجازت دی ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں مجھےیہ اندیشہ ہے کہ راوی نے بیان کرنے میں غلطی کی ہے اور مجھے یہ بھی اندیشہ ہے کہ یہ روایت لیث نامی راوی کے حوالے سے منقول ہوگی عبدالملک کے حوالے سے یہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس روایت میں استعمال ہونے والالفظ شبق سے مراد وہ شخص ہے جس میں شہوت بہت زیادہ ہو۔
-